کاروار:16؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کو ’پاکیزہ ضلع‘ کی حیثیت سے ترقی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضلع کو ریاست کا پہلا گندگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے ہم سب کو کام کرنا ہے۔ اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
وہ یہاں دیہی پینےکےپانی اور پاکیزگی محکمہ اور ضلع پنچایت کے اشتراک سے سوچھ بھارت مشن منصوبے کے تحت موبائیل سواری کے ذریعے ’ سوچھ رتھ ‘پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ یہ فن کاری کا جاتھا گرام پنچایتوں کا دورہ کرتے ہوئے پاکیزگی کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنےکی کوشش کریں گے۔ ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوکرن گرام پنچایت حدود میں کچرانکاسی مرکز قائم کرنے کے بہتر نتائج ظاہرہورہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں بقیہ گرام پنچایتوں میں کچرا نکاسی مراکز قائم کرتے ہوئے سوچھ گرام کے خواب کو پوراکرنے کا خیال ظاہرکیا۔ تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک، پرشوتم گوڈاسمیت کئی لوگ موجود تھے۔